اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کیمپ، سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ سسٹم/انسپکشن جاری ہے، ڈی چوک کے مقام پر لگائے کیمپ میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر تمام سرکاری اداروں کی گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی، دوسرے مرحلے میں انسپکشن کا عمل تمام شہریوں کی گاڑیوں تک بڑھایا گیا۔ کیمپ میں آنے والی گاڑیوں کو انسپکشن کے بعد کلیئرنس سٹیکرز لگائے جا رہے ہیں، چیئرمین اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ انسپکشن کا دائرہ کار پورے شہر میں بڑھایا جائے گا، شہری اپنی گاڑیوں کی انسپکشن لازمی کرائیں بصورت دیگرسخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر بغیر سٹیکر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا۔