مری کی یو سی دریا گلی میں لینڈ سلائیڈنگ، 4گھروں میں دراڑیں
مری (نمائندہ دنیا) یو سی دریا گلی کے گاؤں مسوٹ ڈھوک سیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چار گھر خطرے میں ہیں۔۔۔
تین چار دنوں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے ضمیر ظہراب عباسی، ضیاب عباسی اور ظفیر عباسی کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھر وں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں، مکان گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے۔ عوام علاقہ نے ایم این اے راجہ اسامہ، ایم پی اے بلال ستی سے اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے جلد سروے کروایا جائے اور نقصان کا ازالہ کیا جائے۔