حکومت نے شوگر مافیا کو کھلی چھوٹ دیدی، امیر جماعت اسلامی پنجاب

حکومت نے شوگر مافیا کو کھلی چھوٹ  دیدی، امیر جماعت اسلامی پنجاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی پر بھاری ٹیکس لگا کر عوام کا جینا حرام کر دیا۔۔۔

 جبکہ شوگر مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جو دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں، وزرا، بیوروکریسی و دیگر کی مراعات میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا اور ان مراعات کا تمام تر بوجھ بھی عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کوٹلہ گلیانہ کے ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں