نوشہرہ، دوران جرگہ فائرنگ، مولانا سجاد علی شاہ سمیت 3افراد شدید زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ نظام پور کے علاقے پیران کلے میں راضی نامہ کے دوران جرگہ پر فائرنگ، جرگہ کے مشر مولانا سجاد علی شاہ حقانی سمیت تین افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
شدید زخمی مولانا سجاد علی شاہ حقانی کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنارس خان اور اشرف خان کے درمیان زمین کے تنازع پر عرصہ سے مقدمات چل رہے تھے، تھانہ نظام پور میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔