رواں برس ڈینگی کے 3,555 کیس رپورٹ ہوئے ،ہیلتھ اتھارٹی

  رواں برس ڈینگی کے 3,555  کیس رپورٹ ہوئے ،ہیلتھ اتھارٹی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے حکام کے مطابق رواں برس ڈینگی کے 3,555 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں تاہم، ان میں سے صرف 17 کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ضلع بھر میں 24,707گھروں میں کئے گئے انڈور معائنے میں 1,068 ڈینگی لاروا مثبت جبکہ 1,172 مثبت کنٹینرز کی نشاندہی کی گئی۔ یکم جولائی سے 22 جولائی کے درمیان لاروا کے کل 12,356 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر احسان غنی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے کہا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہر شہری سے اپنے گھر اور گردونواح کا معائنہ کر ے ، کھڑے پانی کو ختم کر ے اور ہماری ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں