آر سی سی آ ئی کے زیر اہتمام میڈ ہیلتھ ایکسپو اور سمٹ کا انعقاد
راولپنڈی ،اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ،خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ میڈ ہیلتھ ایکسپو اور سمٹ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ا س موقع پر چیئرمین پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب زاہد بختاوری نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں تجارتی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام کامیاب ہیلتھ ایکسپو پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں ہیلتھ ایکسپو کی کامیابی پر گروپ لیڈر سہیل الطاف کو بھی مبارکباد پیش کی ۔