ا ے این ایف کی کارروا ئیاں 76 کلو سے زائد منشیات برآمد
راولپنڈی (آئی این پی) اے این ایف نے ملک بھر میں انسداد سمگلنگ کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے۔۔
زائد مالیت کی 76.283کلو منشیات برآمد کرلی ، کارروا ئیاں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور، جامشورو، شیخوپورہ ، آرسی ڈی روڈ حب ، اسلام آباد موٹروے اور قراقرم یونیورسٹی روڈ گلگت کے قریب کی گئیں ۔ تمام ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔