راولپنڈی ، آرٹس کونسل میں مصوری کے فن پاروں کی نمائش

 راولپنڈی ، آرٹس کونسل میں مصوری کے فن پاروں کی نمائش

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں مصوری کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے شرکا سے مشیر وزیرِ اعظم پاکستان سردار یاسر الیاس خان اور۔۔

 پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے خطاب کیا ۔ فن پاروں کی تیاری میں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے خصوصی شرکت کی۔  ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی محمد شکور نے کہا یوم آزادی کی مناسبت سے ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ معرکہ حق کے حوالے سے اگست میں تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان اور سردار یاسر الیاس خان نے تقریب کے اختتام پر نمائش میں حصہ لینے والی طالبات کو سر ٹیفکیٹ دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں