چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے پیداوار و کوالٹی میں اضافہ ناگزیر
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) چاول کی برآمدات کا حجم 5ارب ڈالر تک لانے کیلئے پیداوار و کوالٹی میں اضافہ ناگزیر ہے ۔۔۔
رواں برس صوبہ پنجاب میں دھان کی کاشت کا ہدف50لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا جس کے برعکس اب تک 58لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ دھان کے زیرِ کاشت لایا جا چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے چاول کی فصل کی مینجمنٹ کے سلسلہ میں قائم صوبائی کمیٹی کے اجلاس میں کیا ، انہوں نے کہا یوروفین لیبارٹری کا قیام چاول کی ایکسپورٹ کے حجم میں اضافہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ دھان پر ممنوعہ زرعی زہروں کے استعمال پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دھان کی فصل کی بہتر نگہداشت بارے کاشتکاروں کو ر ہنمائی فراہم کی جائے ۔