شزا فاطمہ کا دوہ لمز ، اراضی کے حوالے سے ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ

شزا فاطمہ کا دوہ لمز ، اراضی کے حوالے سے ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ۔۔

ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز)کے مرکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زراعت اور زمین کے نظم و نسق میں جاری ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید اقدامات کا جائزہ لیا۔ وفد کا استقبال ڈی جی (لمز) محمد ایوب احسن نے کیا جبکہ ڈاکٹر وقار نے انہیں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اور ان کی ٹیم نے وزارت آئی ٹی کے تحت شروع کیے گئے منصوبے \"ایگری سٹیک\" کا عملی مظاہرہ دیکھا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایگری سٹیک پاکستان کی زراعت میں انقلاب لانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ شزا فاطمہ خواجہ نے لمزکو پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا جبکہ ڈی جی ایس آئی ایف سی نے اس منصوبے کو حکومت پاکستان اور مسلح افواج کی مشترکہ کاوشوں کی بہترین مثال قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں