یوم استحصال پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جا ئیگا،وفاقی وزیر خوراک

 یوم استحصال پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جا ئیگا،وفاقی وزیر خوراک

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے۔۔

 اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات یومِ استحصال کے سلسلہ میں ہوئی، جو بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے پانچ سال مکمل ہونے پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ رانا تنویر حسین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کے تناسب میں زبردستی تبدیلی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا یوم استحصال پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جا ئیگا ۔ پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا ۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومتِ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں