بینظیر تعلیمی وظائف سے مستفید ہونیوالے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

 بینظیر تعلیمی وظائف سے مستفید ہونیوالے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد ( دنیارپور ٹ ) گزشتہ روز بی آ ئی ایس پی کے زیر اہتمام بینظیر تعلیمی وظائف سے مستفید ہونے والے طلبا کی کامیابی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

چیئر پر سن سینیٹر روبینہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بی آئی ایس پی اور پاکستان کے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے ۔ ان بچوں خصوصاً ہماری باصلاحیت بچیوں نے ثابت کیا ہے کہ اگر انہیں مواقع ملیں تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ میں طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جن کی قربانیوں سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ یہ صرف میری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے ، ایک سال سے میں بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کر رہی ہوں ، یہ بات مریم بی بی نے کہی جو ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ حافظ اسد رضا کے والد بس کنڈکٹر ہیں نے بہاولپور بورڈ میٹرک امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے کہا اگر بی آئی ایس پی کا تعاون نہ ہوتا تو میرے لیے تعلیم جاری رکھنا ممکن نہ ہوتا ۔ تقریب میں مومنہ فاطمہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے ملتان بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور مہوش کی کامیابی کو سراہا گیا جنہوں نے خیبر پختونخوا کے دور دراز ضلع کرک سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں