’’ یہ عالم شوق کا‘‘ تھیم کے تحت چینل7کمیونیکیشنز کی35ویں سالگرہ کی تقریب
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ) پختہ عزم اور جہد مسلسل سے قومی و بین الاقوامی سطح پر ا یڈورٹائزنگ کی دنیامیں کامیابیوں کے کئی سنگ میل عبورکرنے والی چینل 7کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے گزشتہ روز این آئی سی اسلام آباد میں ’’ یہ عالم شوق کا‘‘ تھیم کے تحت اپنی 35ویں سالگرہ منائی۔۔
رنگ و نور سے سجی تقریب میں چینل 7کمیونیکیشنز کے چیئرمین جوادہمایوں ، ایم ڈی سید احمد مسعود ، اسلام آباد، پشاوراورلاہورآفسز کے علاوہ دبئی برانچ کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ چیئر مین جواد ہمایوں نے کمپنی کے 35سالہ سفر کی داستان بیان کی ۔انہوں نے مختلف چیلنجزاور مستقل مزاجی سے ان کا سامناکرنے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ نیت صاف اور ارادے مضبوط ہوں تو مشکل حالات میں بھی بڑی کامیابیاں سمیٹی جاسکتی ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا کے دورمیں کمیونی کیشن کے بدلتے انداز او رجحانات کے مطابق خود کواپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ایم ڈی سید احمد مسعود نے طویل شراکت کی یادیں تازہ کیں اور پرانے دنوں کے کئی دلچسپ و اقعات سنائے ۔انہوں نے کمپنی کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے کلائنٹس کے ساتھ بہتر روابط اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت پر اظہارخیال کیا۔اس موقع پر کمپنی ملازمین نے گانے ، شاعری اور مزاحیہ خا کے پیش کرکے تقریب کو چارچاند لگا ئے ۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور پرتکلف عشا ئیہ کا بھی ا ہتمام کیا گیا۔آخر میں چیئرمین جواد ہمایوں نے کمپنی کی ترقی میں ملازمین کے کردارکو سراہا اور طویل وابستگی رکھنے والے ملازمین کو خصوصی شیلڈز دیں ۔