راولپنڈی، 178 بھکاری گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ 20 روز کے دوران 178 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جو شہر کی مختلف مصروف شاہراہوں، چوراہوں اور عوامی مقامات پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔