وزارت ہاؤسنگ کے زیراہتمام قومی پالیسی میں عوامی رائے کیلئے ڈیجیٹل پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کا آغاز

وزارت ہاؤسنگ کے زیراہتمام قومی  پالیسی میں عوامی رائے کیلئے ڈیجیٹل  پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کا آغاز

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم digitaldialogue.gov.pk پر ایک پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کا آغاز کیا ہے تاکہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2025 کے مسودے کی تیاری کیلئے ملک گیر رائے حاصل کی جاسکے۔

 اس ڈیجیٹل اقدام کے ساتھ وزارت تمام شہریوں اور سٹیک ہولڈرز کو اس اہم قومی مکالمے کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے تاکہ ایک ایسی ہاؤسنگ پالیسی تشکیل دی جائے جو اجتماعی امنگوں کی عکاسی کرتی ہو۔ یہ ڈیجیٹل فیڈ بیک کیلئے https://digitaldialogue.gov.pk پر اگلے بیس دنوں تک دستیاب رہے گا۔ اس لنک پر سائن اپ کرنے کے بعدعوام اپنی رائے اور تاثرات پیش کر سکیں گے جس کیلئے b68692f0کوڈ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں