راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گھروں، دکانوں، ہوٹلز کی چیکنگ

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں  گھروں، دکانوں، ہوٹلز کی چیکنگ

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے گھروں، دکانوں، ہوٹلز اور دیگر مقامات کی چیکنگ کی اور مشتبہ افراد کے کوائف کا اندراج کیا۔

سرچ آپریشن تھانہ صادق آباد، نیوٹاؤن، بنی، وارث خان، سٹی، گنجمنڈی، رتہ امرال اور پیرودہائی کے علاقوں میں کیا گیا، اس دوران 111گھروں، 90دکانوں، 46ہوٹلز،2گوداموں،73موٹرسائیکلوں اور 343 سے زائد افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں