انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت لیا

انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پاکستانی  طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیرسرپرستی طالب علم نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا۔

طالب علم عبدالرافع کے گولڈ میڈل جیتنے کے اعتراف میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد کی زیرِصدارت خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں عبدالرافع کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ سیکرٹری ذوالفقار احمد نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر عالمی برادری میں پاکستان کو جو مقام دلانا چاہتے ہیں یہ گولڈ میڈل اس کی طرف بڑھتا ہوا پہلا قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں