اسفن یار بھنڈارا کی عالمی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت، اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسفن یار بھنڈارا کی عالمی پارلیمانی کانفرنس  میں شرکت، اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے جنیوا میں منعقدہ چھٹی عالمی کانفرنس برائے پارلیمانی سپیکرز میں پاکستان کی مؤثر نمائندگی کرتے ہوئے اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پانچ رکنی پارلیمانی وفد کا حصہ تھے۔ اسفن یار بھنڈارا نے برطانیہ، چین، ترکی اور ایران کے پارلیمانی سپیکرز سے ملاقاتوں میں دوطرفہ پارلیمانی تعاون، عوامی روابط کے فروغ، کشمیر، فلسطین اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں