گندھار اسٹیزن آرٹ سینٹر جلد فعال، سی ڈی اے ہسپتال کی اپ لفٹنگ کی جائیگی : چیئرمین سی ڈی اے

گندھار اسٹیزن آرٹ سینٹر جلد فعال، سی ڈی اے ہسپتال کی اپ لفٹنگ کی جائیگی : چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح پارک میں گندھارا سٹیزن آرٹ سینٹر کو جلد فعال کیا جائے گا، سی ڈی اے ہسپتال کی اپ لفٹنگ کی جائیگی۔

 سی ڈی اے نرسری کو گارڈینا حب میں تبدیل کیا جائیگا، بلیو ایریا میں فوڈ سٹریٹ جلد مکمل، سی ڈی اے ماڈل سکول کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائیگا، 25 کرکٹ اور 25 فٹ بال گراؤنڈز کی اپ لفٹنگ کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا، شہریوں کی ہاؤسنگ ضرویات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سینئر افسروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی جس کیلئے سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں، قانون کے مطابق لے آؤٹ پلان اور این او سی کے مطابق شہریوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹس یقینی بنائیں۔ چیئرمین نے کہا کہ شہریوں کو پانی کی فراہی یقینی بنائی جائیگی، انڈر گراؤنڈ واٹر سپٹک ٹینکس، ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائینگے اور واٹر ٹینکرز اور ٹیوب ویلز کو مکمل فعال بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا سی ڈی اے کے تمام پراجیکٹس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے نرسری کے ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں