مری اور مردان میں ٹریفک حادثات، 6افراد زخمی

مری اور مردان میں ٹریفک حادثات، 6افراد زخمی

مری، مردان (نمائندگان دنیا) مری اور مردان میں ٹریفک حادثات کے دوران 6افراد زخمی ہو گئے۔

مری پنڈی جی ٹی روڈ 22میل کے قریب موٹرسائیکل حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے، حادثہ کی طلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو 1122مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور دونوں موٹرسائیکل سواروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا۔ دریں اثنا محب چیک پوسٹ کے قریب بارات میں شامل کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری جس کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں