جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے ساتھ گزشتہ روز میٹنگ کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، زیر تفتیش مقدما ت کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں، جرائم پیشہ گروہ کے مسنگ ارکان کی گرفتاریاں کی جائیں، پراپرٹی مقدمات میں رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اور رہا شدہ ملزمان کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔