ایبٹ آباد، لڑکی کی بے حرمتی،ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ

ایبٹ آباد، لڑکی کی بے حرمتی،ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ

ایبٹ آباد (نمائندہ دنیا) عوام علاقہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بیروٹ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تین روز قبل راولپنڈی فیض آباد سے مسافر گاڑی نمبر 6340جس کو علی ذاکر عباسی چلا رہا تھا ایک لڑکی غلطی سے بیٹھی جسے لاہور جانا تھا، ڈرائیور نے کہا میں مری سے دوسری گاڑی میں بٹھا دوں گا ساتھ لے آیا، بیروٹ گاؤں میں اسکے ساتھ حمزہ اختر عباسی، حسیب الرحمان بھی شامل ہو گئے اور اسے ساتھ گھر لے گئے اور زیادتی کی، صبح وہ لڑکی مین روڈ پر آئی اور واپسی کا راستہ پوچھتی رہی، مقامی لوگوں نے اس کے کسی وارث سے فون پر رابطہ کیا اور واپس گاڑی میں سوار کرایا۔ مقامی نوجوانوں نے کہا کہ یہ ہمارے علاقہ پر سیاہ دھبہ ھے ان لوگوں کو سامنے لایا جائے۔ لوگوںنے احتجاج کیا تو بکوٹ پولیس کوہالہ نے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی، احتجاج کی کال دینے پر ڈی پی او ایبٹ آباد کے ترجمان نے کہا ایف آئی آر درج ہو گئی، ایک ملزم گرفتار بھی کر لیا ہے مگر ابھی تک ایف آئی آر کی کاپی یا گرفتار ملزم کی تصویر شیئر نہیں گئی، عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملوث ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں