ملازمین، بیواؤں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ، سی ڈی اے کا اجلاس آج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کے نام پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بارے میں فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس آج بروز سوموار دن 3بجے ہو گا۔
چیئرمین کمیٹی ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ کی منظوری سے ایچ آر ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی کے ممبران کو باقاعدہ اجلاس بارے اطلاع کر دی گئی ہے، ملازمین کی فہرستوں میں پہلے سے عدالتی کیس کرنے والوں کے نام شامل نہیں کیے جائیں گے۔ حکام نے بتایا ہے کہ 109افسران کی جانب سے سنگل بینچ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی ہے، ان 109افسران میں ڈیپوٹیشن والے بھی شامل ہیں۔