جشن آزادی منانے کیلئے سرگرمیاں تیز، قومی پرچموں کی بہار

جشن آزادی منانے کیلئے سرگرمیاں تیز، قومی پرچموں کی بہار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ اناسیواں جشن آزادی منانے کی تقریبات جاری ہیں، قومی پرچموں کی بہار آگئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے، راستے خوبصورتی سے سجا دیئے گئے۔

 راولپنڈی میں یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی نے جشن آزادی و یوم دفاع کے حوالے سے متعدد پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت جنرل اظہر کیانی نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی، پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ جنرل اظہر کیانی سمیت دیگر افراد نے جشن آزادی پر خاص طور پر تیار کردہ کئی میٹر طویل پرچم کی تقریب میں بھی شرکت کی، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے اور گھروں کو جھنڈیوں اور پرچموں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سکولوں میں بھی مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں