جامعہ قائداعظم کا ایریا سٹڈی سینٹر مستقل ڈائریکٹر سے محروم

جامعہ قائداعظم کا ایریا سٹڈی سینٹر مستقل ڈائریکٹر سے محروم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائداعظم یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کا ادارہ ایر یا سٹڈی سینٹر فار افریقہ، نارتھ اینڈ ساؤ تھ امریکا گزشتہ بارہ سال سے مستقل ڈائریکٹر سے محروم ہے، سینٹر میں ملک بھر سے آئے طلبا و طالبات ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے تحقیقی مکالے لکھتے ہیں جنہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

چھ ممبران پر مشتمل تمام فیکلٹی ممبران عرصہ دراز سے اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ سینٹر کا سلیکشن بورڈز کا عمل بھی گزشتہ کئی سالوں سے نہیں ہو پایا، اسسٹنٹ پرو فیسرز کو ترقی نہ دئیے جانے پر فیکلٹی ممبران اضطراب کا شکار ہیں جبکہ وائس چانسلر کیو اے یو ڈاکٹر نیاز اختر کی جانب سے مستقل ڈائریکٹر ایریا سٹڈی سینٹر تعیناتی کیلئے طویل رخصت پر لندن منتقل ہونے والے ڈاکٹر راجا قیصر کے نام کی سمری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھیجی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر امریکن سینٹر کیلئے دوسرا نام پرو فیسر ڈاکٹر تحسین کا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکن سٹڈی سینٹر میں مستقل ڈائر یکٹر کی پوسٹ 2013سے خالی پڑی ہے جب ڈاکٹر اسلام دو سالہ مدت ختم ہونے پر سبکدوش ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چند سال قبل ڈاکٹر راجا قیصر طویل رخصت پر برطانیہ چلے گئے تھے، بعدازاں نیشنل اوورسیز کنونشن میں شرکت کیلئے وطن واپس لوٹے اور اب وائس چانسلر آفس کے چکر لگاتے دکھائی دیتے ہیں، اساتذہ کے مطابق راجا قیصر کی اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی بھی متنازعہ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں