ہمک بازار کے مسائل کا خاتمہ ترجیح،صدر انجمن تاجران
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن تا جران ماڈل ٹائون ہمک کا اجلاس زیر صدارت ملک اسماعیل صدر انجمن تا جران منعقد ہوا۔ ملک اسماعیل نے کہا ہے ماڈل ٹائون بازار کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
جلد انجمن تا جران اور ما لکان کے 0000000000000000000نمائندہ پر مشتمل ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کی جا ئے گی جو حلقہ کے ا یم این اے را جہ خرم نواز چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برا ئے دا خلہ سے ملاقات کر کے ان کو مسائل سے آگاہ کریگی ، ملک عادل حسن آف جاوا نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون بازار کو خوبصورت بنا ئیں گے اور اس مقصد کیلئے میں اپنی ذاتی جیب سے بھی فنڈز دو ں گا۔