آئی ایس ایس آئی میں مراکش کے یوم تخت نشینی کی یاد میں تقریب
اسلام آباد (اے پی پی) انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کے تعاون سے مراکش کے یوم تخت نشینی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا۔
جس میں آمنہ خان ڈائریکٹر، سفیر سہیل محمود، سفیر محمد کارمون، افریقی ڈپلومیٹک کور کے ڈین اور پاکستان میں مراکش کے سفیر، مراکش میں پاکستان کے سفیر سید عادل گیلانی اور سفیر خالد محمود چیئر مین آئی ایس ایس آئی نے شر کت کی، مہمان خصوصی مشاہد حسین سید، سفیر حامد اصغر خان و دیگر نے خطاب کیا۔