خاتون سے زبردستی کی کو شش چار ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

خاتون سے زبردستی کی کو شش  چار ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی ( خبر نگار ) خاتون سے زبردستی کی کوشش کرنے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیا گیا ہے۔۔۔

جس میں بتایا گیا کہ گلی میں بیٹھے 4ملزمان زبردستی کھیت میں لے گئے ، تشدد کیا اور زبردستی کی کوشش کی ، اس دوران ملزم کامران اور حارث نے ویڈیو بھی بنائی ، چیخ وپکار سن کر چچا رفاقت حسین،بھائی زعفران اور کامران موقع پر پہنچ گئے ،چاروں ملزمان نے انہیں بھی مارا ۔ پولیس نے ملزمان علی رضا، حارث، افضال،کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں