مردان:فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

مردان:فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

مردان ( نمائندہ دنیا ) منصب پل کے قریب فائرنگ میں باچا خان سکنہ توحید آباد جاں بحق ہو گیا جبکہ سنگاؤ میں فائرنگ کے نتیجہ میں 48 سالہ احسان ولی دم توڑ گیا ۔

ادھر لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 24 سالہ شہزاد شدید زخمی ہو گیا ۔ مستی پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں