پیرا فورس کے اہلکار پر تشدد کا مقدمہ تھانہ روات میں درج
راولپنڈی ( خبر نگار ) پیرا فورس کا سٹور مالک سے جھگڑ ے کا مقدمہ تھانہ روات میں درج کر لیا گیا ۔
مہنگی چینی کی فروخت کی اطلاع پر مخبر خاص کو چینی خریدنے بھیجا تو سٹور مالک نے پانچ کلو چینی سرکاری ریٹ سے 55 روپے زائد فروخت کی ،سٹور منیجر کو پوچھا تو وہ اشتعال میں آگیا اور چار سے پانچ افراد کو بلا کر پیرا فورس پر حملہ کر دیا، پیرا فورس کا اہلکار سر پر ڈنڈا لگنے سے زخمی گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے ۔