یوم شہدا:این پی بی و سابق آئی جیز کے زیراہتمام تقریب

یوم شہدا:این پی بی  و سابق آئی جیز کے زیراہتمام تقریب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نیشنل پولیس بیورو اور ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹرز جنرل آف پولیس کے اشتراک سے بہادر پولیس افسران کی قربانیوں کی یاد میں یوم شہدا ئے پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

 افضل علی شگری ، فارمرانسپکٹر جنرل آف پولیس اور صدر AFIGP نے پولیس کے شہدا کو شاندارانداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر، سلامی اور شہدا کی یادگار پر صدر اے ایف آئی جی پی، ڈاکٹر سید کلیم امام، پی ایس پی اور کیپٹن (ریٹائرڈ) عطا محمد، پی ایس پی/ڈی آئی جی، ڈائریکٹر این پی بی کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ تقریب میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں