جشن آزادی تقریبات ‘ راولپنڈی آرٹس کونسل میں میوزک شوکا انعقاد
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جشن آزادی کو شایان طریقے سے منایا جارہا ہے ۔ گزشتہ روز پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں ایک میوزک شو کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں نوجوان فنکاروں نے بھرپور طریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اس پروگرام میں سول افسران، شعرا ئے کرام، فنکاروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فنکاروں نے فوک موسیقی، کلاسیکل موسیقی اور ملی نغموں سے پاکستان کی78ویں جشن آزادی میں حصہ ڈالا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد شکور نے کہا پاکستانی قوم جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنے ملک کی خاطر تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔