کوڑے کی روزانہ کی بنیاد پر منتقلی کو یقینی بنایا جا ئے ، کمشنر راولپنڈی

 کوڑے کی روزانہ کی بنیاد پر منتقلی کو یقینی بنایا جا ئے ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام لیاقت باغ ٹرانسفر سٹیشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صفائی کی مجموعی صورتحال، کوڑے کی منتقلی اور سٹیشن سے ملحقہ علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کمشنر راولپنڈی کو ادارے کی جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے ہدایت کی کہ کچرے کی روزانہ کی بنیادوں پر منتقلی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ٹرانسفر سٹیشن سے ملحقہ آبادیوں میں تعفن کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے ، اس مقصد کے لیے ٹرانسفر سٹیشن کی چار دیواری کو بلند کیا جائے اور بدبو کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انجینئر عامرخٹک نے مزید کہا کہ ویلج کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے ،صفائی مہم کا دائرہ صرف شہری علاقوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ دیہی علاقوں میں بھی اس کا اثر نمایاں ہونا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں