تمام زیر تعمیر پراجیکٹس مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں : چیئرمین سی ڈی اے

تمام   زیر   تعمیر   پراجیکٹس   مقررہ         وقت     میں   مکمل   کیے   جائیں     :      چیئرمین     سی    ڈی   اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدار ت اجلاس ہوا جس میں سینئر افسروںنے شرکت کی ،اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں بارے اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس مقررہ وقت کے اندر مکمل کئے جائیں، اس سلسلہ میں معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جائے گا، ان پراجیکٹس کا بعد میں تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر فنانس سی ڈی اے اور سی ای او ایم سی آئی کو ہدایت کی کہ پی ڈبلیو ڈی سے سی ڈی اے کو ٹرانسفر ہونے والے تمام پراجیکٹس کی فنانشل سٹڈی کی جائے جن میں پراجیکٹ کی مکمل رقم، فنڈز کی پی ڈبلیو ڈی کو فراہمی اور متعلقہ پراجیکٹس پر پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے خرچ ہونے والی رقم کی مکمل فنانشل رپورٹ تیار کی جائے تاکہ مطلوبہ فنڈز کا انتظام کیا جاسکے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ماڈل جیل کے علاوہ پولیس اکیڈمی کی اپ لفٹنگ کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے ، الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ، چارجنگ سٹیشنز کی جلد از جلد تعمیر اور الیکٹرک ٹرام کے منصوبے کی فیزیبلٹی جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ تمام شاہرا ہوں پر ڈیجیٹل سٹر یمرز ، خوبصورت لائٹس اور ماحول دوست پودے لگا ئے جا ئیں ، شہر کے 279 پارکس کی اپ لفٹنگ کی جا ئے ،بلیو ایریا میں فوڈ سٹریٹ اور پارکنگ پلازے کو بھی مکمل فعال بنایا جائے ، سیکٹر آئی 14 اور بنی گا لا میں سیوریج کی پائپ لائنز بچھائی اور سیوریج کا نظام بہتر کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں اور دکانوں کی شاندار نیلامی سے جو فنڈز اکٹھے ہوئے ہیں ان کو ڈ ویلپمنٹ پراجیکٹس، پانی کی فراہمی اور ماحول دوست پودے لگانے پر خرچ کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں