2موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے 4 سوار زخمی، ہسپتال منتقل
راولپنڈی (خبرنگار) ایوب پارک کے قریب دو موٹرسائیکل سامنے سے ٹکرا گئے جس کے باعث سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیم اور ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور 3زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جو معمولی زخمی تھا۔