پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی:مقررین

پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑی:مقررین

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر آرٹس کونسل ہال مری میں تقریب ہوئی۔۔۔

 جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے، مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر مبنی جامع دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی، مظلوم کشمیری عوام کی آزادی اور خطے میں دیرپا امن کیلئے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں