پی ٹی سی ایل ، ٹیلی نار انضمام:کمپٹیشن کمیشن کو بزنس پروپوزل پر بریفنگ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایکٹ کی دفعہ 11(6)کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور ٹیلی نار کے انضمام کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔۔۔
پی ٹی سی ایل کے نمائندوں اور وکلا نے کمیشن کے بینچ کو کمپنی کے مجوزہ بزنس پلان ، مجوزہ انضمام کی افادیت اور ریگولیٹری اکاؤنٹس پر بریفنگ دی۔ بینچ چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، رکن سلمان امین اور رکن عبدالرشید شیخ پر مشتمل ہے۔ بینچ نے مختلف پہلوؤں پر وضاحت سوالات کیے اور مسابقت و صارفین پر ممکنہ اثرات کا جامع جائزہ لینے کیلئے مزید معلومات بھی طلب کیں۔