کشمیریوں پر بھارتی مظالم آرٹس کونسل میں تصویری نمائش

کشمیریوں پر بھارتی مظالم  آرٹس کونسل میں تصویری نمائش

راولپنڈی(نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پنجاب آرٹس کونسل میں بھارتی بربریت اور ظلم و ستم، عصمت دری کے حوالے سے تصویری نمائش اور ریلی منعقد کی گئی۔

شرکا نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ ادھر گورنمنٹ وقار النسا کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سعد رحمن کی قیادت میں یکجہتی کشمیر واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں