چہلم، 14 اگست : ڈپٹی کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

چہلم، 14 اگست : ڈپٹی کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ چہلم اور چودہ اگست کے حوالے سے اپنی تیاریاں اور سکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کریں۔

 محرم الحرام کے طرز پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کو بھرپور فعال کر کے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن میں گزشتہ 24گھنٹوں میں چینی کے نرخوں کی چیکنگ کے دوران مختلف مقامات پر 63افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طور پر 304,000 روپے جرمانہ، 17کو گرفتار اور 22عمارتیں سیل کی گئیں۔ ضلع راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران 30خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے 2,50,500روپے جرمانہ، 9افراد گرفتار اور 21عمارتیں سیل کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں