پاکستان میں مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے پر عزم : وزیر صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال سے (Gavi)دی ویکسین الائنس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔
حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصطفی کمال نے کہا پاکستان میں مقامی ویکسین کی تیاری کیلئے پرعزم ہیں، یہ طویل المدتی پائیداری اور قومی صحت کے تحفظ کیلئے سٹرٹیجک ترجیح ہے، گاوی پاکستان کو ضروری ویکسین کی مقامی پیداوار کیلئے مدد کرے۔