اتحاد بین المسلمین پاکستان اور امت کی ترقی کی کنجی ہے:عرفان صدیقی
اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی سے پاکستان انٹرنیشنل مشائخ کونسل ضلع اسلام آباد کے صدراور روحانی شخصیت آغا سلیم الدین خلجی المعروف آغا جی سرکار نے ملاقات کی۔
عرفان صدیقی نے ان کی اسلام کی ترویج واشاعت اور سنت رسولؐ کے فروغ کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا اتحاد بین المسلمین پاکستان اور امت کی ترقی کی کنجی ہے۔ فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہوں کا بہتا لہو عالمی لاقانونیت کا ثبوت ہے۔ دنیا کا ہر مہذب انسان فلسطینیوں کے ساتھ ان ناانصافیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔