لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سے عوامی مشکلات حل، شفافیت کو فروغ ملے گا : چیئرمین سی ڈی اے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ڈی جی اور سٹیٹ بینک کے نمائندہ نے ویڈیو لنک سے شرکت کی۔
فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ای سٹامپ پیپر کے نظام کے تحت سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا سی ڈی اے کا لینڈ ریکارڈ جدید خطوط پر ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو اپنی پراپرٹیز کے ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت میں مشکلات کے حل کیلئے اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام ریکارڈ محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ قابل عمل میکنزم ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت ای سٹامپ پیپر کے اجرا، عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اتھارٹی ہیڈ کوارٹرزمیں ملازمین کو حج پر بھجوانے کے سلسلے میں شفاف اور اوپن قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت کی۔ سکیل 1 سے 17 تک (نان گزیٹڈ) 9352 ملازمین (9123 مرد اور 229 خواتین) کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے مطابق سی ڈی اے کے 76ملازمین آئندہ سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ جو 76 ملازمین حج کیلئے جارہے پاکستان اور وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے ضروردعاکریں۔خاص طور پر حرم کے سامنے ضروردعاکریں اللہ ان کے درجات بلند کرے۔ انھوں نے کہا سی ڈی اے ملازمین اور افسروں کی محنت اور کاوشوں کے بل پر چل رہا ہے، بحیثیت انتظامیہ ہم جو بھی کنٹری بیوٹ کرسکتے ہیں ضرورکر یں ۔ گزشتہ قرعہ اندازی میں ملازمین کی تعدادمیں 10کا اضافہ کیا تھا اس مرتبہ بھی دس ملازمین کا مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔