او پی ایف اورپاکستان ایمپلائز ایسوسی ایشن ہنگری میں تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کاپاکستان ایمپلائز ایسوسی ایشن ہنگری کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔
ایم او یوپر دستخط کردیئے گئے ۔ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن محمد افضال بھٹی سے پاکستان ایمپلائز ایسوسی ایشن ہنگری کے دورکنی وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پرڈائریکٹر ویلفیئر اینڈ سروسز اوپی ایف ناصر خان اور پاکستان ایمپلائز ایسوسی ایشن ہنگری کے نمائندے نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔ پاکستان ایمپلائز ایسوسی ایشن ہنگری میں مقیم پاکستانی کارکنوں کو براہ راست مدد فراہم کر یگی ۔