راولپنڈی میں 18کروڑ 14لاکھ سے زائد گزارہ الاؤنس تقسیم
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر )ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے زکوٰۃ و عشر پنجاب ملک افتخار احمد نے راولپنڈی میں جیز کیش کی مختلف برانچوں کا دورہ کیا اور زکوٰۃ فنڈ سے مستحق افراد کو گزارہ الاؤنس کی رقم خود تقسیم کی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ضلع راولپنڈی کی تاریخ میں اتنی بڑی رقم 18 کروڑ 14 لاکھ 16 ہزار روپے کی تقسیم براہ راست ملک افتخار احمد کی نگرانی میں کی گئی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ راولپنڈی ڈویژن احتشام الحق اعوان، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر راولپنڈی ثناالرحمن اور دیگر متعلقہ سٹاف بھی موجود تھا۔ملک افتخار احمد نے کہا جیز کیش کے ذریعے رقوم کی ترسیل شفافیت، رفتار اور آسانی کو یقینی بناتی ہے ۔ کسی بھی مرحلے پر بدعنوانی یا اقربا پروری پر سخت ایکشن لیا جا ئیگا ، شہری حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر اضلاع میں بھی زکوٰۃ کی تقسیم کے لیے ایسی ہی شفاف حکمت عملی اپنائی جائیگی۔