کیش لیس فنانشل سسٹم کے نفاذ سے شفافیت کو فروغ ملے گا وزیر بلدیات کے پی کے
اسلام آباد ( دنیارپور ٹ )خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کی زیر صدارت بدھ کے روز پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں کیش لیس مالیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کیش لیس فنانشل سسٹم کے نفاذ سے شفافیت کو فروغ ملے گا ،اب تک صوبے کی 71 ٹی ایم ایز اس نظام پر منتقل ہو چکی ہیں۔