جعلی ادویات کاخاتمہ ، 2Dبارکوڈ نظام پر عملدرآمد بارے اجلاس
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال کی صدارت میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2D بارکوڈ نظام پر عملدرآمد کیلئے گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں سی ای او ڈریپ فارما بیورو، (PPMA) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور عہدیداران شریک ہوئے۔
اجلاس میں 2D بار کوڈ سسٹم پر عمل درآمد کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا اور اس نظام پر عمل درآمد کا مکمل لائحہ عمل پیش کیا گیا ، سید مصطفی کمال نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو تسلیم کر لیا گیا ،انڈسٹری نے تعاون کا یقین دلایا ہے ، پیش رفت کے لیے 20 اگست کو اس منصوبے کی فالو اپ میٹنگ منعقد کی جائے گی، مصطفی کمال نے کہا کہ ڈریپ کی ڈیجیٹائزیشن کے بعد جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔