10منشیات فروش گرفتار

 10منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے 10 ملزموں کو حراست میں لے کر چرس اور شراب برآمد کرلی۔ کارروائیاں صدرواہ، آر اے بازار، گوجرخان، کلرسیداں، نیوٹائون، سول لائن پولیس نے کیں۔

ملزمان سے ڈیڑھ کلو چرس، 82لٹر شراب برآمد کی گئی۔ نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 560گرام چرس،  آر اے بازار پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر40 لٹر شراب، گوجرخان پولیس نے دوا فراد کو حراست میں لے کر20لٹر شراب ، کلرسیداں پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر10لٹر شراب ،نیوٹا ؤن پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر10لٹر شراب ،سول لائن پولیس نے دوا فراد کو حراست میں لے کر دو بوتل شراب برآمدکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں