آئی ایس ایس آئی میں 58 ویں آسیان ڈے پر گول میز کانفرنس
اسلام آباد(وقائع نگار)انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں چائنہ پاکستان سٹڈی سینٹر نے وزارت خارجہ اور آسیان کمیٹی اسلام آبادکے تعاون سے 58ویں آسیان ڈے پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں اسلام آباد میں آسیان کے رکن ممالک کے مشن کے سربراہان، آسیان کے دارالحکومتوں میں تعینات پاکستان کے سفیروں، ہائی کمشنرز اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا پیسفک) سفیر عمران احمد صدیقی مہمان خصوصی تھے ۔ سفیر سہیل محمود، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی، سی پی ایس سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے اے سی آئی میں وزارت خارجہ اور آسیان کمیٹی کے تعاون کو سراہا۔