نسٹ میں عالمی یومِ آبادی پر تقریب

نسٹ میں عالمی یومِ آبادی پر تقریب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)نسٹ میں UNFPA کے تعاون سے عالمی یومِ آبادی منایا گیا۔ اس موقع پر ایک منصفانہ اور پْرامید دنیا میں پسندیدہ تشکیلِ خاندان کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے موضوع پر پینل مباحثے اور مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

 UNFPA کی نائب نمائندہ برائے پاکستان لَتیکا مسکی پراڈھن نے آبادی کے بڑھتے دباؤ، کم عمری کی شادی اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق چیلنجز کو اجاگر کیا۔ نسٹ کی ڈائریکٹر مارکومز، ماریا قادری ، ڈاکٹر داؤد منیر ، ڈاکٹر ظفر محمود ، ڈاکٹر فیصل عباس نے اظہار خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں