نیٹ میٹرنگ کی بندش کا کو ئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان آلٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان آلٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پیغام میں کہا گیا کہ ہمیں بہت کی کالز اور میسجز مل رہے ہیں کہ نیٹ میٹرنگ بند ہورہی ہے۔۔۔
لوگ پریشان ہیں کہ حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرنے جارہی ہے، حالانکہ نیٹ میٹرنگ سو فیصد معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اسے بند کرنے یا بدلنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ شہری بغیر کسی رکاوٹ کے نیٹ میٹرنگ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔